ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافے کے کئی روز کے بعد کمی واقع ہوئی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 28 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی قدر میں اضافہ، بیرونی قرضوں میں تقریباً 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 276.58 سے کم ہو کر 275.30 روپے پر بند ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/YueVOAfzUi pic.twitter.com/hCfZxfB3MU
— SBP (@StateBank_Pak) February 6, 2023
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.46 فیصد بہتری آئی ہے۔
واضح رہے کہ 2 دسمبر 2022 کو ڈالر 223 روپے 69 پیسے پر تھا۔ دو ماہ کے دوران ڈالر 51 روپے 61 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔



















