Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

ڈالرکی قیمت میں  ایک بار پھر اتار چڑھاؤ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں  کاروباری ہفتے کے  چوتھے روز  بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 82 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 273.33 سے کم ہو کر 270.51 روپے پر بند ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ، مہنگائی میں 10 سے 12 فیصد اضافے کا امکان

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 1.04 فیصد بہتری آئی ہے اور اس ہفتے کے دوران ڈالر 6 روپے 7 پیسے سستا ہوا ہے۔