فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اکنامک کو آرڈینیشن کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں ممکنہ طور پر 300% اضافہ ہونے جارہا ہے۔
اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں ممکنہ طور پر 300% اضافہ ہونے جارہا ہے۔ شہباز شریف نے مہنگا کرکے غریب سے آٹا چھین لیا اب بیماروں سے ادویات بھی چھیننے لگا ہے
نالائق اور بے حس عوام دشمن امپورٹڈ حکومت نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔ pic.twitter.com/zs2l7mLjnX— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) February 9, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے مہنگا کرکے غریب سے آٹا چھین لیا اب بیماروں سے ادویات بھی چھیننے لگا ہے، نالائق اور بے حس عوام دشمن امپورٹڈ حکومت نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے۔
