Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ای سی ایل کا معاملہ؛ شہبازگل اور عمران ریاض کے کیسز یکجا کرنے کی ہدایت

عدالت نے ای سی ایل کے خلاف درخواستوں پرشہبازگل اورعمران ریاض کےکیسز یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں رہنما تحریکِ انصاف شہباز گل کا نام اینسی ایل یں شامل کرنے کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالتِ عالیہ نے وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

جسٹس جواد حسن لاہورہائی کورٹ نے رپنما تحریکِ انصاف شہبازگل کے کیس کو بول نیوز کے سینئر اینکرپرسن اور صحافی عمران ریاض کے کیس کے ہمراہ یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔

رہنما پی ٹی آئی شہبازگل کے وکیل رمضان چوہدری نے دلائل دیے جس میں انھوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔

وکیل رمضان چوہدری نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ درخواست گزارکیخلاف بے بنیاد مقدمات درج کرا دیے گئے۔ .بے بنیاد مقدمات کے اندراج کے بعد شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ حکومتی اقدام بدنیتی پرمبنی ہے اور بنیادی حقوق کی نفی ہے، استدعا ہے کہ  عدالت شہباز گل کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل اپنے وکیل کے ہمراہ ہائی کورٹ پہنچے۔ شہباز گل نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام چیلنج کررکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version