صدر مملکت کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کو صدر مملکت کی جانب سے مراسلہ موصول ہوگیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کے اعلان کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا ہے تاہم آئین کی خلاف ورزی سے بچنے کیلئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اپنا آئینی اور قانونی فرض ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔
