Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کی مہمان نوازی کیلئے جیل میں انتظامات مکمل کر لئے ہیں ، شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کی مہمان نوازی کیلئے جیل میں انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرپوک عمران خان عدالتوں میں ضمانتوں کے لیے درخواستیں دائر کر رہا ہے جبکہ عمران خان قوم کے نوجوانوں  کو سلاخوں کے پیچھے بیھج کر مل کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ، کیا عمران خان نے لاہور میں خود گرفتاری پیش کر دی؟

انہوں نے کہا کہ انتشار خان اپنے معمولی سیاسی عزائم کے لیے ملک میں بے یقینی کی صورتحال برقرار رکھنا چاہتے ہیں ، عمران خان کے اپنے بچے لنڈن میں سیرسپاٹے کر رہیں ، قوم کے بچوں کو ملک کے حالات خراب کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان بلیک میلنگ کے حربہ استعمال کر رہے ہیں ، ان کے لانگ مارچ، دھرنے اور  تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا کہ عمران خان  جیل بھرو تحریک پر جلد یو ٹرن لیں گے کیونکہ یہ لوگ ایک دن جیل جاتے ہیں تو رونا دھونا شروع کر دیتے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں دادو ، سکھر اور جیکب آباد جیل میں ان کی مہمان نوازی کے لیے انتظامات مکمل کر لئے ہیں، پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کا بھی شوق پورا کرلے، اگر جیل کم پڑ گئے تو رنی کوٹ میں پی ٹی آئی کے لوگوں کے لیے خصوصی جیل قائم کریں گے۔

متعلقہ خبریں