Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نامور بھارتی اداکارہ 42 سال کی عمر میں چل بسیں

بھارت کی نامور اداکارہ سوبی سریش 42 کی عمر میں چل بسیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف ٹی وی میزبان اور کامیڈین سوبی سریش 42 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ ملیالم اداکارہ سوبی سریش جگر سے متعلق مسائل کا شکار تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ سوبی سریش کو جگر کی شدید خرابی پر اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں یرقان کی بھی تشخیص ہوئی تاہم وہ اسپتال میں ہی انتقال کرگئی ہیں۔

ملیالم اداکارہ سوبی کے انتقال پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے دکھ اور غم کا اظہار  کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version