پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے بقیہ میچز پنجاب سے کراچی منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) فرنچائزز سے مشاورت کیلئے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ پی سی بی لاہور اور راولپنڈی کے میچز کراچی منتقل کرنے پر مجبور ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران پنجاب گورنمنٹ نے میچز کرانے کے لیے 50 کروڑ روپے طلب کئے ہیں، پنجاب گورنمنٹ نے لائٹنگ اور سیکیورٹی کی مد میں باقی 45 کروڑ بھی ادا کرنے کا کہہ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کھانے پینے کی مد میں پانچ کروڑ کی ادائیگی کر دی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فرنچائزز کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، پی ایس ایل فرنچائزز کا اہم اجلاس کل ہو گا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں میچز کرانے کے لیے یہ اخراجات ادا کرنے نہیں پڑتے، پی سی بی یہ اخراجات بچانے کے لیے کراچی میچز منتقل کر سکتا ہے۔
