صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کاشف مرزا نے آج اسکولز بند رکھنےکا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاشف مرزا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکووں کی فائرنگ سے دار ارقم اسکولز کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید خالدرضا کی شہادت المناک سانحہ ہے، کل بطورسوگ واحتجاج کراچی کے پرائیویٹ اسکولز بند رہیں گے۔
صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کاشف مرزا نے مزید کہا کہ واقعہ لااینڈ آڈر کی ابتری اورحکومتی ناکامی کی دلیل ہے، سید خالدرضا کی شہادت پر بھرپور مذمت اورقاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت وجنت میں اعلی مقام اورلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
کراچی: گلستان جوہر میں فائرنگ، دارِارقم اسکول کے ڈائریکٹر جاں بحق
کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور زندگی چھین لی ہے، کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو مار دیا ، مقتول کی شناخت خالد رضا کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور زندگی چھین لی ہے۔۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو مار دیا گیا۔۔ مقتول کی شناخت خالد رضا کے نام سے ہوئی ہے۔۔ #BOLNews #Karachi pic.twitter.com/FlFFpfp27h
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 26, 2023
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں دار ارقم اسکولز کراچی ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین سید خالد رضا کو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے سرمیں گولی مارکر قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار موقع پرپہنچے، ایس ایچ او صفدرمشوانی کے مطابق جائے وقوع سے 30 بور پستول کا ایک خول ملا ہے۔
