Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں کےنظر بندی کے احکامات عدالت میں پیش

ہوم سیکریٹری نے شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات عدالت میں پیش کردیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں سابق وزیرخارجہ و نائب صدرتحریکِ انصاف شاہ محمود قریشی اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالتی حکم پرہوم سیکریٹری نے گرفتار رہنماؤں کےنظر بندی احکامات عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار افراد کو سولہ ایم پی او کو کےتحت نظر بند کیا گیا ہے۔

لاہورہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرورچوہدری نے سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماوں کی بازیابی کےلئے فواد چوہدری کی دائر درخواست پر بھی رپورٹ طلب کرلی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ پولیس نے شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کو حبس بے جا میں رکھا ہے۔ پولیس نے تمام پارٹی عہدیداروں کو حراست میں لیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس نے گرفتاررہنماؤں کوچوبیس گھنٹے گزرنے کےباوجود کسی عدالت میں پیش نہیں کیا۔ گرفتار رہنماؤں کو غیرقانونی حراست میں رکھنا ملکی آئین اور قانون کےمنافی ہے۔

وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حبس بیجا میں رکھے گئے رہنماؤں کو بازیاب کرا کے رہا کرنے کا حکم دے جس کے بعد جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کیس کی مزید سماعت 3مارچ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version