جانوروں کی اکثر دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر بچوں کے ساتھ ساتھ بڑے بھی اپنی ہنسی پر قابو نہیں رکھ پاتے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کتا بہتے ہوئے پانی کو بھی راستہ دے رہا ہے۔
https://twitter.com/i/status/1629753750767190017
ویڈیو میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کتے گڑھے کو مزید کھود رہا ہے تا کہ وہاں سے پانی با آسانی طور پر گزر کر ااگے چلا جائے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس کتے کی ویڈیو پرصارفین کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں ۔
ایک صارف نے کتے کی اس ویڈیو پر دلچسپ کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب اس ننھے کتے کے ننھے دماغ می جو بھی بات اائی اُس حاسب سے اُس نے کام شروع کر دیا۔
جبکہ ایک صارف نے کیوٹ لکھا ساتھ ہی کہا کہ یہ کتا بڑا محنتی لگ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
http://staging.bolnews.com/urdu/latest/2023/02/414113/
اس سے قبل بھی ایک کتے کی بس کی سیٹ پر آرام کرنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو مں دیکھا گیا تھا کہ ایک کتا بڑے مزے سے ایک بس کی سیٹ پر بےخبر سو رہا ہے۔
لیکن اس ویڈیومیں قابلِ غوراور دلچسپ بات یہ تھی کہ کسی بھی مسافر نے اس کتے کے آرام میں خلل نہیں کیا اور اسے سیٹ سے اُٹھانے کے بجائے سونے دیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ جہاں بس میں کچھ مسافر سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہیں وہیں ایک سیٹ پر کتا بھی بے خبر سو رہا ہے۔
جبکہ مسافروں سے بھری بس میں کوئی مسافر اس کی نیند خراب نہیں کرتے اور کھڑے ہو کر ہی سفر کرنے کو ترجیح دیتے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو پر صارفین اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسافروں کے اس اقدام کی بہت زیادہ تعریف بھی کر رہے ہیں۔
