Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 94 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 66 ہزار 666 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 94 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 66 ہزار 666 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 1810 ڈالر فی اونس ہے۔