Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج آئین کی فتح ہوئی ہے، فوادچوہدری

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ آج ایک بار پھر آئین کی فتح ہوئی ہے، پانچ ججز میں سے کسی نے بھی ہمارے مؤقف سے اختلاف نہیں کیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریکِ انصاف کے رہنماؤں شبلی فراز،بیرسٹرعلی ظفر اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دو ججزنےبھی ہمارے مؤقف کی تائیدکی۔

رہنما تحریکِ انصاف فوادچوہدری نے کہا کہ پانچ ججزمیں سے کسی نےبھی ہمارے مؤقف سےاختلاف نہیں کیا، 2ججزنےکہا ہائی کورٹ 90روزمیں انتخابات کرانےکاحکم دےچکی۔

انھوں نے مذید کہا کہ 2ججزنےکہا ہائی کورٹ حکم دے چکی توہمیں فیصلہ سنانےکی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ نےتمام اتھارٹیز کوتعاون کرنےکاحکم دیا۔ آج ایک بارپھرآئین کی فتح ہوئی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا مقصد الیکشن کروانا تھا،  الیکشن کی تاریخ اناؤنس ہوگئی یے، وہ مقصد پورا ہوگیا آج جیل بھرو تحریک کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔

اس موقع پرسابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج آئین اورقانون کی فتح ہوئی، قوم انتخابات کی تیاری کرے، سپریم کورٹ نے90روزمیں انتخابات کرانےکاحکم دیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کافیصلہ عمران خان کی فتح ہے، کے پی، پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بننےجارہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ سپریم کورٹ کا کے پی اور پنجاب میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم

متعلقہ خبریں

Exit mobile version