Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

9 مارچ کوعمران خان کی پیشی پر سیکیورٹی اور دیگر ایس او پیز کا نوٹیفیکیشن جاری

رجسٹرارآفس نے 9 مارچ کوعمران خان کی عدالت میں پیشی پرسیکیورٹی اوردیگر ایس او پیز کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں نو مارچ کو عدالت میں پیشی کے معاملے پرعدالتِ عالیہ کے رجسٹرار آفس نے سیکیورٹی اور دیگر ایس او پیز کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کے کیمرہ عدالت میں انٹری پاس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی۔

رجسٹرار آفس نے اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کو سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سرکلرجاری کردیا جس کے مطابق عمران خان کے وکلا کو پندرہ ناموں کی لسٹ میہا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرکلر میں اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو پانچ پانچ ناموں کی لسٹ مہیا کرنے اوراسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسیشن کو 30 صحافیوں کی لسٹ میہا کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

رجسٹرار آفس کی جانب سے سرکلر میں 8 مارچ دوپہر تین بجے سے پہلے تمام متعلقہ افراد کی لسٹ مہیا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف اقدامِ قتل کیس کی ضمانت میں توسیع کی سماعت کورٹ روم نمبر 1 میں 3 بجے مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version