تحریک انصاف کی انتخابی مہم کے آغاز کے حوالے سے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قوم سے خصوصی خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں چئیرمین عمران خان کے اہم خطاب کو بڑی سکرینز پر دکھانے کے حوالے سے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جہلم میں عمران خان کا خطاب شام 6 بجے ویسٹ کالونی میں براہ راست دکھایا جائے گا۔
میانوالی میں تحریک انصاف سیکرٹریٹ سول لائن میں بڑی سکرین پر عمران خان کا خطاب سنایا جائے گا جبکہ ملتان انصاف چوک چونگی نمبر 9،خانیوال گپی والا چوک اور وہاڑی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پر عمران خان کا خطاب دکھایا جائے گا۔
لودھراں غوثیہ چوک،راجن پور تحریک انصاف سیکرٹریٹ الرحمٰن پلازہ اور ڈی جی خان ٹریفک چوک پر خطاب براہ راست دکھایا جائے گا جبکہ لیہ پرانا بلوچ اڈا چوک،کوٹ ادو تھانہ چوک اور مظفرگڑھ کچہری چوک پر بڑی سکرین پر عمران خان کا خطاب دکھایا جائے گا۔
بہاولپور سرائیکی چوک،بہاولنگر سٹی چوک اور رحیم یار خان میں دُعا چوک پر خطاب دکھایا جائے گا جبکہ پشاور میں یادگار چوک پر عمران خان کا خطاب بڑی سکرین پر براہ راست دکھایا جائے گا۔
کوہاٹ میں تاج مارکی ہنگو روڈ پر عمران خان کا خطاب بڑی سکرین پر براہ راست دکھایا جائے گا جبکہ مانسہرہ میں تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹریٹ میں چئیرمین عمران خان کا خطاب دکھایا جائے گا۔
سوات میں انصاف ہاوس پر بڑی سکرین لگا کر عمران خان کا خطاب براہ راست دکھایا جائے گا جبکہ عوام کی بڑی تعداد مقرر کردہ مقامات پر ایک ساتھ چئیرمین عمران خان کا اہم خطاب سننے کے لئے موجود ہو گی۔


















