ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 153 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 153 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہو کر 1842 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2140 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1834.70 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔



















