Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو کوریج دینے پر شعیب شیخ کو گرفتار کیا گیا، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ کو جیل میں صرف اس لیے ڈالا گیا کہ انہیں کہا گیا تھا عمران خان اور پی ٹی آئی کی کوریج نہیں کرنی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے  بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کے دباؤ کے باوجود شعیب شیخ حقیقی صحافت کے ساتھ کھڑے رہے ، جو جمہوریت کا حسن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب سے امپورٹد حکومت آئی ہے انہوں نے میڈیا پر پریشر رکھا ہے، وہ پریشر یہ ہے کہ عمران خان کو میڈیا سے باہر کرو، تحریک انصاف کی کوریج کم کرو۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کبھی اس طرح کا پریشر میڈیا ہاؤسز پر نہیں ڈالا گیا اور زیادہ تر میڈیا نے ہمارا بلیک آؤٹ کردیا لیکن ہمارا سب سے زیادہ بول اور شعیب شیخ نے ساتھ دیا، میں شعیب شیخ کو داد دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں؛ بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ گرفتار

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ملک کا بدترین وقت ہے، مشرف کا مارشل لا بھی اتنا برا نہیں تھا جیسی یہ حکومت ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں پاکستانیوں کی طرف سے شعیب شیخ اور بول کو کہتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version