Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 8، پلے آف مرحلے سے قبل یونائیٹڈ کی مشکلات میں اضافہ

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے پلے آف مرحلے سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 میں مختلف فرنچائز کے چند غیر ملکی کھلاڑی قومی ڈیوٹی کی وجہ سے اپنے ملک روانہ ہو چکے ہیں، ان میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے وین ڈر ڈیوسن اور پال اسٹرلنگ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے ٹائٹل کی دوڑ میں شامل مضبوط ٹیم اسلام آباد کے ٹام کرن پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

وین ڈر ڈیوس ہوم سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ روانہ ہو گئے ہیں۔

یونائیٹڈ کے جارحانہ مزاج بیٹسمین اعظم خان بھی انجری کا شکار ہوئے تھے، مگر اب ان کے بارے میں خبر آئی ہے کہ وہ یونائیٹڈ کو پلے آف مرحلے میں دستیاب ہوں گے، ان کا ایکسرے کیا گیا تھا، خوش قسمتی سے اعظم کو فریکچر نہیں ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ یونائیٹڈ کو پلے آف مرحلے میں اپنے بہترین غیر ملکی کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اترنا ہو گا۔

ملتان سلطانز کے عقیل حسین کے علاوہ گلیڈی ایٹرز کے اوڈین اسمتھ اور زلمی کے رؤمین پاول بھی قومی ڈیوٹی کے لیے اپنے ملک روانہ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version