بنگلہ دیش نے عالمی چپنئین انگلینڈ کو تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کر کے تاریخی فتح حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بنگال ٹائیگرز نے عالمی چمپئین انگلینڈ کو 16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کے اوپنر لٹن داس نے شاندار اننگ کھیلی انہوں نے 73 رنز بنائے، رونی 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،
یہ بھی پڑھیں : تمیم اقبال کی بنگلہ دیشی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی
نجم الحسن 47 رنز اور شکیب الحسن 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور کرس جارڈن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بنا سکی۔
ڈیوڈ ملان نے 53 رنز بنائے، جوز بٹلر 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بین ڈکٹ نے 11 اور کرس ووکس نے 13 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تنویر اسلام، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے 1،1 وکٹ حاصل کی جبکہ تسکین احمد 2 وکٹ لے کر نمایاں رہے۔
