چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے غلط ثابت کریں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کے جذبے اور جنون کو سلام پیش کرتا ہوں ، حکمران ملک میں نفتریں پھیلا رہے ہیں ، سب سے بڑی پارٹی کو اداروں کےخلاف استعمال کررہے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت کو میرے اقتدار میں آنے کا خوف ہے۔
کارکنان کے جزبے اور جنون کو سلام پیش کرتا ہوں ، عمران خان
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/g2G2H8gwP2#BOLNews #ImranKhan@PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/6iDem3ejnT— BOL Network (@BOLNETWORK) March 16, 2023
انہوں نے کہا کہ مرکزی جماعت کے لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش کی، گرفتاری کے بعد میرے ساتھ اعظم سواتی جیسا سلوک ہونا تھا جبکپ مجھ پر85کیسز بنادیئے ہیں اور اب یہ سنچری کرینگے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں ، حکومت نے مجھے گرفتارکرنے کیلئے اچھے ہتھکنڈے استعمال کئے،آج ہم سے بنگلہ دیش بھی آگے نکل گیا ہے، آئندہ الیکشن میں جو بھی پاور میں آئے وہ اپنی ذات کا نہ سوچے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کارروائی لندن پلان کا حصہ ہے ، نوازشریف کو کہا ہوا ہے عمران خان کو جیل میں ڈال دینگے، لکھ کردیتا ہوں مجھے غلط ثابت کریں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ظل شاہ کی زندگی میں پیار کے سوا کچھ نہیں تھا ، پوسٹ مارٹم کی پورٹ دیکھیں انہوں نے اس پر تشدد کیا، رپورٹ میں ہے اسکا سر پھاڑا،جگرتشدد سے پھٹ گیا، کیا پوسٹ مارٹم رپورٹ کی آئی جی کوسمجھ نہیں؟
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ زمان پارک پر جس طرح حملہ کیا گیا ایسا لگتا تھا کہ جیسے کوئی بڑا دہشتگرد ہوں، اتنی شیلنگ کی گئی کہ انتہا کردی گئی، یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں کہ کہیں عمران خان اقتدار میں نہ آجائے ، یہ لوگوں کو انسان نہیں سمجھتے ان میں ایمانداری نہیں۔
زمان پارک پر جس طرح حملہ کیا گیا ایسا لگتا تھا کہ جیسے کوئی بڑا دہشتگرد ہوں، عمران خان
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/g2G2H8gwP2#BOLNews #ImranKhan@PTIofficial @ImranKhanPTI pic.twitter.com/wJnNdfOoJ2— BOL Network (@BOLNETWORK) March 16, 2023
سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ موت کے خوف سے انسان غلامی بھی قبول کرلیتا ہے، خوف کی وجہ سے انسان راہ حق پر کھڑا نہیں ہوتا،2018کے الیکشن میں غلط ٹکٹ دیئے گئے، اس بار خود دیکھ کر ٹکٹ دے رہا ہوں۔


















