Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا شیڈول تبدیل

پاکستان سپر لیگ کا فائنل کا شیڈول تبدیل  کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل اب 18 مارچ کو کھیلا جائے گا اور یہ فرنچائز اور پی سی بی کا مشترکہ فیصلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر فائنل ہفتے کو مکمل نہ ہوا تو اتوار کو مکمل کیا جائے گا،  اتوار 19 مارچ فائنل کے ٹکٹ 18 مارچ کو استعمال ہو سکیں گے۔

اس سے قبل نجم سیٹھی نے  نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کیا تھا کہ پنجاب حکومت اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 25 ہزار شائقین پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے،دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی نظریں پی ایس ایل فائنل پر ہوں گی لہذا شہریوں کی سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version