Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہین آفریدی کی کپتانی میں ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کا کپتان نامزد کر دیا ہے۔

ایک اعلامیے میں پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا جس کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی کے سپرد کی گئی ہے۔

ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کے لیے پشاور زلمی کے 3، کراچی کنگز کا 1، لاہور قلندرز کے 2، اسلام آباد یونائیٹڈ کا 1 اور ملتان سلطانز کے 5 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد اعظم، کراچی کنگز کے عماد وسیم، پشاور زلمی کے بابر اعظم، محمد حارث اور صائم ایوب شامل ہیں۔

لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی اور راشد خان ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 میں شامل ہیں، جبکہ کوئٹہ گلیڈی کا کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 میں جگہ نہیں بنا سکا۔

ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 میں سب سے زیادہ کھلاڑی ملتان سلطانز کے ہیں، جن میں محمد رضوان، ریلی روسو، کیرون پولارڈ، عباس آفریدی اور احسان اللہ شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم آف دی پی ایس ایل 8 کو منتخب کرنے والے پینل میں نک نائٹ، ہارون رشید، ڈیرن گنگا، ثنا میر اور بازید خان شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version