Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

آٹے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات نے آٹے کی قیمتوں کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 3 ہزار روپے تک پہنچ  گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی کم از کم قیمت2315 روپے ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 2933 روپے کا ریکارڈ کیا گیا جبکہ گوجرانولا اور پشاور میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 2800 روپے میں دستیاب ہے اور کراچی میں 2900 روپے اور حیدرآباد میں 2740 روپے کا 20 کلو کا تھیلا دستیاب ہے۔