ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 411 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 75 ہزار 411 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 28 ڈالر کم ہو کر 1950 ڈالر فی اونس ہے۔



















