Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان قابل تجدیدتوانائی کےذرائع پرخصوصی توجہ دےرہا ہے،شیری رحمان

وفاقی وزیرشیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان قابل تجدیدتوانائی کےذرائع پرخصوصی توجہ دےرہا ہے۔ 

اسلام آباد میں وفاقی وزیرشیری رحمان صدر کوپ 28 ڈاکٹرسلطان الجابر کے ہمراہ گفتگو کی۔ اس موقع پر سلطان الجابر نے کہا کہ  یواے ای توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

صدرکوپ 28 سلطان الجابرکا کہنا ہے کہ صاف توانائی میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے دنیا کو مل کرکام کرناہوگا۔

وفاقی وزیرشیری رحمان نے کہا کہ یو اے ای موسمیاتی تبدیلی کے معاملے ٹھوس اقدامات کررہا ہے اور پاکستان قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔

سلطان الجابر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ یواےای کلین انرجی کے شعبے پر سرمایہ کاری کررہا ہے۔ کوپ 28 کا سربراہ اجلاس رواں سال نومبر میں دبئی میں ہوگا۔

صدر الجابر کے ہمراہ یو اے ای کے چیف نیگوشی ایٹر برائے کوپ 28 کارہانا سید محمد الہاشمی، کوپ 28 کے ڈائریکٹرجنرل اور خصوصی نمائندہ ماجدالسویدی اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبیدابراہیم بھی شریک تھے۔

متعلقہ خبریں