زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ہفتہ بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 30 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ کی دوران سرکاری زخائر میں 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 4 ارب 46 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جب کہ 30 جون کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کئ مالیت 9 ارب ،74 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔



















