بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر ان کے مداح اداکار پر مزید فخر کر رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں اداکار یہ بات رہے ہیں کہ اگر وہ ایک دن کے سلطان بنتے ہیں تو ملک سے کن چیزو کو ختم کردیں گے۔
یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان مسلم مذہب سے تعلق رکھتے ہیں اس کے باوجود وہ ہر مذہب کی دل سے عزت کرتے ہیں اور فیملی کے ساتھ مل کر سارے تہوار دھوم دھام سے مناتے ہیں۔
حال ہی میں ماضی کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار شاہ رخ خان کی یہ ویڈیو فریدہ جلال کے ایک شو کی ہے۔
شو میں اداکار سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک دن کے لیے انہیں ہندوستان کا سلطان بنا دیا جائے، تو وہ اس ایک دن میں کیا کریں گے؟
فریدہ جلال کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ سب سے پہے چیز جو میں کروں گا وہ یہ ہے کہ جتنے بھی اینٹی نیشنل اور اینٹی سوشل لوگ ہیں، جو دنگا فساد، چاہیں وہ فرقہ وارانہ وجوہات سے کررہے ہوں یا یا کوئی اور وجہ سے یہ دنگے، جھگڑے اور بم بلاسٹ کرتے ہیں، ان سب کو میں 24 گھنٹے میں ختم کرنے کی کوشش کروں گا۔
اس کے علاوہ اداکار شاہ رخ خان نے کہا کہ میں یہ بھی کروں گا کہ جو بھی لیڈر اونچے اونچے نعرے لگاتے ہیں، ان سب کو میں ایک دن کے لیے عام آدمی بنا دوں گا، تا کہ ان کو تھوڑی عام آدمی کی بھی اہمیت سمجھ آئے۔
واضح رہے اداکار شاہ رخ خان نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ میں ان کی کرسی سے اس لیے اتاردوں گا کیونکہ وہ یہ سمجھ سکے کہ اوپر دیکھنا نیچے دیکھنے سے کتنا زیادہ مشکل ہے۔
