Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ڈی ایم اے کی شہریوں کو دریاؤں سے دوررہنےکی وارننگ

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے دریاؤں سے دور رہنے کی وارننگ دیدی۔

اپنے ایک بیان میں ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے ہدایات کی ہے کہ دریائے راوی اور چناب سے منسلک تمام اضلاع ریلیف کیمپس کا قیام بروقت یقینی بنائیں اور ممکنہ نشیبی علاقوں میں بسنے والے افراد اور مویشیوں کا انخلا بروقت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں اور مشینری اور عملے کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔

عمران قریشی نے مزید کہا کہ بروقت اقدامات کرکے ہی نقصانات ست بچا جا سکتا ہے، شہری دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے سیالکوٹ کا بھی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کے ہمراہ سیلاب کی صورت میں ریسکیو اینڈ ریلیف کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا جبکہ نالہ بھیڈ اور اربن فلڈ ریلیف کیمپس کا معائنہ بھی کیا۔

دورے کے دوران عمران قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version