Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شدید موسمی حالات کی درست پیش گوئی کرنے والے اے آئی ماڈلز

مصنوعی ذہانت جسے اے آئی کہا جاتا ہے دنیا کے ہر شعبے میں استعمال کی جارہی ہے ان ہی میں شدید موسمی حالات سے نمٹنا بھی شامل ہے۔ اے آئی نہ صرف مستقبل میں آنے والی شدید موسمی حالات کے بارے میں پیش گوئی کر سکتی ہے بلکہ دنیا کو اس سے بروقت آگاہ کر کے آنے والے موسمی حالات کے مطابق منصوبہ بندی کرنے میں مدد بھی کر سکتی ہے۔

دنیا میں موسمی تغیرات تیزی سے جنم لے رہیں جیسے جیسے زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے گلیشئرزکے پگھلنے سے سمندر کی سطح بلند ہورہی ہے، اور موسم کے شدید واقعات معمول بن رہے ہیں۔ بڑھتے ہوئے شدید سمندری طوفان جب زمین سے ٹکراتے ہیں تو کئی طرح کے نقصان کا باعث بنتے ہیں، سیلاب آتے ہیں جبکہ رواں ہفتے دنیا کے تین گرم ترین دنوں کو ریکارڈ کیا گیا۔

اے آئی کے ایک ٹول نے موسمی حالات کی روایتی طریقوں سےہٹ کر درستگی کے ساتھ 10,000 گنا تیز پیش گوئی کی ہے۔ یہ اے آئی ٹول تباہ کن سمندری طوفان یا گرمی کی لہر کی تیاری کے لیے بروقت اطلاع فراہم کر سکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

نیچر جریدے میں 5 جولائی کو شائع ہونے والے دو مطالعات میں دو اے آئی ماڈلز کی افادیت کو بیان کیا گیا ہے جو موسم کی پیشن گوئی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ پہلے اے آئی پر مبنی نظام کو پنگوویدر Pangu Weather کہا جاتا ہے، اس کی سب خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک ہفتہ قبل عالمی موسم کی پیش گوئی کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔  جبکہ دوسرا،نوکاسٹ نیٹ  NowcastNet، جو چھ گھنٹے پہلے تک بارش کے لیے درست پیشین گوئیاں کرتا ہے، جس سے ماہرین موسمیات کو حقیقی وقت میں موسم کے نمونوں کا بہتر مطالعہ کرنے کی اجازت ملے گی۔

زیادہ تر ممالک عددی موسم کی پیشن گوئی کے ماڈلز کا استعمال کرتے ہیں، جو کہ ماحول اور سمندروں کے کمپیوٹر سمولیشن بنانے کے لیے ریاضیاتی مساوات کا استعمال کرتے ہیں۔ جب آپ اپنے فون پر AccuWeather یا موسم ایپ کو دیکھتے ہیں، تو موسم کی عددی پیشین گوئیوں کے ڈیٹا کو مستقبل کے موسم کی پیشین گوئی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔جو کئی دہائیوں سے جاری ہے۔

اے آئی ایکوا ویدر کی نسبت زیادہ بہتر، کم وقت میں اور وقت سے پہلے پیشین گوئی فراہم کرتا ہے۔

 واضھ رہے کہ اس پنگو ویدرماڈل کو تربیت دینے کے لیے 39 سال کا عالمی موسمی ڈیٹا فراہم کیا گیا ہے، اور اسے درجہ حرارت، دباؤ اور ہوا کی رفتار کی پیشن گوئی کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔ پنگوویدرپانچ سے سات دن پہلے موسم کے نمونوں کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔ تاہم، یہ اے آئی  ماڈل بارش کی پیشین گوئی نہیں کر سکتا- تاہم نوکاسٹ نٹ اس خلا کوپر کرتا ہے۔

نوکاسٹ نیٹ، پنگو ویدرکے برعکس، مقامی علاقوں میں انتہائی بارش کی تفصیلی، حقیقت پسندانہ وضاحتوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اے آئی ماڈلز امید افزا ہیں جو مستقبل کے موسمی حالات سے بر وقت آگاہ کر کے بہتر منصوبہ بندی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

جیسا کہ AI فن سے لے کر طب تک زندگی کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتا جارہا ہے وہی موسم کے لیے آپ کو حیران کر دیگا اسے 5 سے 10 سال دیں، آپ حیران رہ جائیں گے کہ یہ ماڈلز کیا کر سکتے ہیں۔

Exit mobile version