سائنسی ترقی کی بدولت زندگی سہل ہوگئی اوردنیا میں بھر میں نت نئی ایجادات نے اسے مزید آسان بنادیا ہے انہی میں سفری ذرائع بھی شامل ہیں۔ الیکٹرک کار کی آمد سے جہاں سفر کرنے کے بہت سے مسائل سے نجات ملی ہے وہی اس گاڑی کو درست حالت میں رکھنے کے لیے بھی کئی اور ایجادات کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔
یہ بات سب ہی جانتے ہیں الیکٹرک کار بیٹری سے چلتی ہے اور یہ بیٹریاں لیتھیم سے تیار کی جاتی ہیں۔ لیتھیم آئن بیٹریاں ایک خاص درجہ حرارت پر بہترین کام کرتی ہیں، اس لیے محققین نے الیکٹرک کار کو دھوپ میں ٹھنڈا اور سردی میں گرم رکھنے کے لیے ایک کور تیار کیا ہے۔
الیکٹرک کار کو پارک ہونے کے دوران درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے والے کور کے ساتھ رکھنا اس کی بیٹری کو بہترین حالت میں رکھنے میں مدد کر سکتا ہے۔
الیکٹرک گاڑی جب گھر سے باہریا گیراج میں کھڑی ہوتی ہے تو اس کا درجہ حرارت دن، رات اور ایک موسم سے دوسرے موسم تک ڈرامائی طور پر مختلف ہو سکتا ہے۔
الیکٹرک کاروں کو طاقت دینے والی لیتھیم آئن بیٹریاں 15°C (59°F) اور 35°C (95°F) کے درمیان بہتر کام کرتی ہیں یہ رینج چارج کرنے اور ڈسچارج کرنے کے لیے بھی بہترین ہے۔
زیادہ تر بیٹریوں میں تھرمورگولیشن کی صلاحیتیں ہوتی ہیں تاکہ ان کو استعمال کے دوران محفوظ درجہ حرارت کی حد میں رکھا جا سکے، لیکن اس سے طاقت ختم ہو جاتی ہے جو دوسری صورت میں ڈرائیونگ کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے،۔
چنانچہ چین کی شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی میں کیہنگ کیوئی اور ان کے ساتھیوں نے ایک ایسا کور تیار کیا ہے جس کا مقصد ایک الیکٹرک کار کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنا ہے اور اس کی بیٹریوں کو بہترین کارکردگی پر رکھنا ہے۔
کورمیں سیلیکا اور بوران نائٹرائڈ سے بنی ایک بیرونی تہہ ہے، جو گرمی اور سورج کی روشنی کو منعکس کرتی ہے، جب کہ ایلومینیم سے بنی اندرونی تہہ کار کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے گرمی کو روکتی ہے۔ ٹیسٹوں میں، ٹیم نے پایا کہ یہ باہر کے درجہ حرارت کے مقابلے میں ایک برقی گاڑی کو گرم دن میں 8°C (14°F) تک ٹھنڈا کر سکتی ہے۔ جبکہ اسی طرح سردی میں بھی کار کی بیٹری کو درست حالت میں رکھتی ہے۔
