Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین بھی بغیر اکاؤنٹ کال میں شامل ہوسکیں گے

نئے فیچر کے بعد مہمان صارفین کو واٹس ایپ انسٹال کرنے، اکاؤنٹ بنانے یا فون نمبر کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہوگی

واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے جلد ایک ایسا نیا فیچر متعارف کراسکتی ہے جس کے تحت بغیر واٹس ایپ اکاؤنٹ رکھنے والے افراد بھی وائس اور ویڈیو کالز میں شامل ہوسکیں گے۔

اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارف کال کا لنک بنا کر اسے دیگر ذرائع سے شیئر کرسکیں گے جبکہ لنک موصول کرنے والا شخص کمپیوٹر کے براؤزر میں اسے کھول کر بغیر اکاؤنٹ بنائے کال میں شامل ہوسکے گا۔

نئے فیچر کے بعد مہمان صارفین کو واٹس ایپ انسٹال کرنے، اکاؤنٹ بنانے یا فون نمبر کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ مہمان صارفین کے لیے عارضی سیشن کا نظام استعمال کرسکتا ہے جس کے ذریعے مستقل اکاؤنٹ کی معلومات شیئر کیے بغیر کال کی رازداری اور اینڈ ٹو اینڈ سکیورٹی برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

کال کے میزبان کو بھی خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے، جن میں مہمانوں کی شمولیت کی منظوری، جاری کال کے دوران کسی شریک کو ہٹانا اور مکمل کال سیشن ختم کرنا شامل ہے۔

تاہم واٹس ایپ کا مہمان کالنگ فیچر تاحال تیاری کے مرحلے میں ہے اور اسے کمپنی کے بیٹا ورژن میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔ فیچر کی حتمی شکل اور باضابطہ اجرا کی تاریخ کا اعلان واٹس ایپ کی جانب سے متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version