Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونا رکھنے والوں کیلئے ایک اور بڑا دھچکا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 14  ڈالر اضافے کے  بعد  1946 ڈالر فی  اونس ہوگئی ہے۔