سپریم کورٹ نے نیب کی عبدالغنی مجید کی سات ریفرنسزمیں ضمانتوں کیخلاف درخواستیں غیرمؤثرہونے پر نمٹا دیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں عبدالغنی مجید کی ضمانتوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے نیب کی عبدالغنی مجید کی سات ریفرنسز میں ضمانتوں کے خلاف درخواستیں غیرمؤثر ہونے پر نمٹا دیں۔
وکیل نیب رضوان ستی نے عدالت سے کہا کہ نیب نے سات ریفرنسز میں عبدالغنی مجید کی ضمانت منظوری کے خلاف درخواستیں دائر کیں تھیں، تمام ریفرنس ترامیم کے بعد واپس ہو چکے ہیں۔
نیب کے وکیل نے بتایا کہ دو ریفرنس دوسرے فورمز پر منتقل بھی ہو چکے ہیں جس کے بعد سپریم کورٹ نے نیب وکیل کو ریفرنس کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔
