Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم باوال کی پروموشن میں جھانوی نے اپنایا بولڈ لُک

بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور جو کہ اپنے بولڈ اسٹائل کے لئے جانی جاتی ہیں، اپنی اگلی فلم باوال کی  پروموشن میں مصروف ہیں۔

جھانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر فلم باوال کی پروموشن میں زیب تن کیے جانے والے بولڈ سلور شمر ڈریس کی کچھ تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کی ہیں۔

اداکارہ جھانوی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی والی ویڈیو شوٹ میں انہیں بولڈ ادائیں دکھاتے ہوئے مداحوں کو مسحور کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ جھانوی کا یہ بے باک بولڈ  لُک سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔

 اداکارہ جھانوی کپور اکثر ہی اپنے فوٹوشوٹ کی تصویریں فینز کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہں ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

واضح رہے اداکارہ جھانوی کپور انڈسٹری کا مشہور نام بن چکی ہیں، فلم ’دھڑک‘ سے ڈیبیو کرنے والی جھانوی کپور نے اپنے کریئر میں کئی فلمیں کی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version