Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سارہ علی نے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کا سادہ انداز مداحوں کے دلوں میں گھر کر گیا۔

اداکارہ سارہ علی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ  سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کی

ہوئی ہیں ساتھ ہی اداکارہ کے آس پاس بہت سے بچے موجود ہے جن کے ساتھ اداکارہ خوش اسلوبی سے تصاویر بنوا رہی ہیں۔

جبکہ ایک تصویر میں اداکارہ کے گود میں بکری کے بچے کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ سارا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

سارا علی خان کو بھلے ہی بالی وڈ میں کم وقت ہوا ہو ، لیکن اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت سے بھی انہوں نے ہمیشہ لوگوں کا دل جیتا ہے۔

واضح رہے کہ سارہ علی خان نے اپنے انداز اور کام کرنے کی صلاحیتوں کی مدد سے اپنا وہ  نام بنالیا ہے جو ان کی ہم عمر اداکارائیں حاصل کرنے میں  ناکام  رہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version