Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی ایمرجنگ ایشیا کپ میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

وزیراعظم شہبازشریف نے ایمرجنگ ایشیا کپ میں کامیابی پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کھیلوں کے میدان سے ایک اور اچھی خبر موصول ہوئی ہے کہ ہمارے نوجوان کرکٹ ہیروز نے بھارت کو شکست دیکر ایمرجنگ ایشیا کپ کا تاج اپنے نام کیا ہے ، یہ ہمارے نوجوانوں کے پرجوش اور پرعزم ہونے کا ثبوت ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ میں پہلے سے زیادہ پرعزم ہوں ، زیادہ سے زیادہ سہولیات کے ذریعے کھیلوں کے فروغ کو ترجیح دیں گے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیم کو شاباشی دیتے ہوئے انہیں قومی پرچم سربلند رکھنے کی تاکید کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version