بھارتی ڈرامہ سیریل ناگن 3 کی معروف اداکارہ سربھی جیوتی کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ سربھی جیوتی کا شمار ٹیلی ویژن کی نامور اداکاراوں میں ہوتا ہے،اداکارہ نے ہمیشہ اپنے فیشن سے سب کو مسحور کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو ز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاتے ہوئے حال ہی میں اداکارہ سربھی جیوتی نے اپنی خوبصورت اور دیسی تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہیں۔
اداکارہ سربھی کی جانب سے اپنے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں ہلکے جامنی رنگ کے کمیز شلوار میں دیکھا جا سکتا ہے۔
مداح اداکارہ کی تصاویر دیکھ کر جہاں خوش ہوئے وہیں کچھ حیران بھی ہوئے کیونکہ اداکارہ سربھی کو اموماً بولد لُک میں ہی دیکھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ مشہور ٹیلی ویژن سیریز “قبول ہے” میں مرکزی کردارادا کر کے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے متعدد ڈراموں میں کام کیا جن میں مشہور ڈرامہ سیریل ” ناگن” کا سیزن 3 بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ سر بھی کو بالی ووڈ” بے وفا ہے” میں بھی دیکھا گیا یہ ہی نہیں اداکارہ نئے بہت سے میوزک ویڈیو میں بھی اپنی اداوں سے صارفین کا دل جیت چکی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
