Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاروبار کا اختتام، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں زبردست تیزی رہی، 100 انڈیکس 362 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 417 پر بند ہوا ہے۔

دن بھر مجموعی طور پر 345کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جن میں 196کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 124 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,540 جبکہ کم ترین سطح 46,019 رہی جبکہ مارکیٹ میں 10 ارب روپے مالیت کے 31 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

ڈالر کی قیمت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی، قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے  دوسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 8 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 287 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو کر 294 روپے کا ہوگیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں