سام سنگ اپنے نئے اور اچھوتے ڈیزائن اور بہترین فیچر سے لیس فون کے اجراء سے صارفین کو حیران کرتا رہتا ہے اور اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سام سنگ نے دو نئے شاندار فون گلیکسی زیڈ فلپ 5 اور زیڈ فولڈ 5 متعارف کرا دیے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے اس بار سام سنگ نے اسمارٹ فون میں بہت بڑا اپ گریڈ کیا ہے جس کی وجہ یہ فون ایک بار پھر صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
اگر آپ اپنے موجودہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فون سے بیزار ہوچکے ہیں تو سام سنگ آخر کار اس کا حتمی حل پیش کر رہا ہے۔ ٹیکنالوجی کے اس بادشاہ نے حال ہی میں کوریا میں اپنے ان پیکڈ شوکیس میں بینڈی ڈیوائسز کی اپنی نئی رینج کی نقاب کشائی کی ہے جسے زبردست فیچرز کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہیں۔
گلیکسی زیڈ فلپ 5
سام سنگ کا نیا گلیکسی زیڈ فلپ 5 شاید اس رینج کا سب سے زیادہ دلکش اسمارٹ فون ہے، کیونکہ اس میں اب فرنٹ پر 3.4 انچ کا بڑا فلیکس ونڈو ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس کا موازنہ اگر اس کے سابقہ زیڈ فلپ 4 کی خوبصورت 1.9 انچ کی کور اسکرین سے کیا جائے تو یہ نیا فون اس سے کئی گنا بڑا ڈسپلے لیے ہوئے ہے۔
یہ بڑا ڈسپلے چیزوں کو کھولے بغیر متن بھیجنا، تصاویر لینا اور یہاں تک کہ گیمز کھیلنا بہت آسان بناتا ہے۔
اس فون میں سام سنگ نے متعدد ایپس کے ساتھ مکمل مطابقت بھی شامل کی ہے جو آپ کو اس کور اسکرین پر واٹس ایپ چیک کرنے اور یہاں تک کہ نیٹ فلکس دیکھنے کی اجازت دیتی ہے۔

یہاں نئے وجیٹس بھی دستیاب ہیں تاکہ آپ ڈسپلے پر ایک سادہ ٹیپ کے ذریعے موسم کا حال جان سکیں یا میوزک چلا سکیں اور ساتھ ہی آپ کو فوری سیٹنگز جیسے بلوٹوتھ اور وائی فائی تک مکمل رسائی حاصل ہو سکے۔
اگر آپ کسی تصویر کو بہت وضاحت کے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو مرکزی ڈسپلے ایک بار کھلنے کے بعد 6.7 انچ کی اسکرین بن جاتا ہے۔ اس میں تیز اسکرولنگ اور سٹٹر فری گیمنگ کے لیے 120پرٹز ٹیکنالوجی بھی ہے۔
ایک اور اپ گریڈ جو اس فون میں کی گئی ہے وہ ڈوئل کیمرہ کی صورت میں ہے جس میں سام سنگ رات کے وقت بہتر تصویر لینے کا آپشن پیش کرتا ہے اور اس کے علاوہ 10X زوم اور اس کے فولڈ ایبل ڈیزائن کا مطلب ہے کہ ان لینز کو شاندار سیلفیز لینے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس شاندار فون میں ہڈ کے نیچے آپ کو انتہائی متاثر کن کوالکوم اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 2 پروسیسر ملے گا اور اس کے علاوہ ایک تیز چارج ہونے والی بیٹری ہے جسے وائرلیس طریقے سے ری فل کیا جا سکتا ہے۔
یہ پانی سے مزاحمت رکھتا ہے اور اسکرین کی اضافی تحفظ کے لیے گوریلا گلاس ویکٹس کا استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ اسٹوریج کے حساب سے یہ دو ورژن256 اور 512 جی بی میں پیش کیا گیا ہے۔
یہ شاندار اسمارٹ فون گریفائٹ، کریم، لیوینڈر اور منٹ رنگوں میں دستیاب ہے۔ یہ فون اپنے سابقہ زیڈ فلپ 4 فون سے کافی مہنگا ہے۔
گلیکسی زیڈ فولڈ 5
واضح رہے کہ یہ سام سنگ کی طرف سے آنے والا واحد نیا فولڈ ایبل فون نہیں ہے۔ بلکہ سام سنگ نے گلیکسی زیڈ فولڈ 5 بھی متعارف کرا یا ہے اگر آپ ایک ٹیبلیٹ چاہتے ہیں جو تو یہ فون ٹیبلیٹ کی خصوصیات لیے آپ کی جیب میں آسانی سے سما سکتا ہے۔ اور یہ ایک بہترین رینج رکھنے والا فون ہے۔

سام سنگ نے اس فون کو بھی کئی نئی اور اچھوتی خصوصیات شامل کر کے اپ گریڈ کیاہے یہ ڈیوائس، جس میں ایک بڑا 7.6 انچ کا مین ڈسپلے شامل ہے، فولڈ ہونے پر آپ اس کی آدھی اسکرین سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اس فون کو پہلے سے زیادہ پتلا اور ہلکا بنایا گیا ہے۔
درحقیقت، سام سنگ نے اس فون جس کا وزن 256 گرام ہے نے اپنے سابقہ ورژن کی نسبت تقریباً 10 گرام کم کیا ہے جس سے اسے سنبھالنا بہت آسان ہے۔
اس میں تیز تراسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 2 پروسیسر، بہتر کیمرے اور ایک بڑا ویپر چیمبر بھی دیا گیا ہے جو گیمنگ یا ویڈیو کو طویل وقت تک دیکھنے پر چیزوں کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔
بہتر ٹاسک بار صارفین کو اکثر استعمال ہونے والی ایپس کے درمیان تیزی سے سوئچ کرنے کی اجازت دے کر متحرک پیداواری صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔ تاہم اب اس میں چار حالیہ ایپس زیادہ موثر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ایس پین ایکسیسری، جس سے آپ اسکرین پر بآسانی لکھ سکتے ہیں اسے بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اب یہ مکمل طور پر واٹر پروف ہے۔
دونوں فون مارکیٹ میں بہترین فولڈ ایبل کے طور پر صارفین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















