توشہ خانہ کیس کے ٹرائل پرحکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آج کی سماعت کا آرڈرجاری کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سماعت کی۔
سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ جی خواجہ صاحب، ہمیں ہائیکورٹ کا آرڈر آفیشلی موصول ہو چکا ہے، جس پرخواجہ حارث نے کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائی کورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر فیصلہ کرے۔
وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور پر اعتراض کی درخواست بھی سننے کا کہا، ہمارے پہلے کیسزتوعدالتی دائرہ اختیار سے متعلق ہیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ تو یہ کُل چار کیسز ہو گئے ہیں۔
توشہ خانہ کیس کے ٹرائل پرحکم امتناعی جاری کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آج کی سماعت کا آرڈرجاری کروں گا۔ کیس کی سماعت آئندہ ہفتے میں مقرر کر لیتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ اپیلوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار کا فیصلہ ابتدائی طور پر ہونا چاہئے، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا کر دی۔
خواجہ حارث نے کہا کہ جب تک ہائی کورٹ سے اپیلوں پر فیصلہ نہیں ہو جاتا ٹرائل روک دیا جائے، کیس قابلِ سماعت ہونا کسی بھی کیس میں بنیادی نکتہ ہوتا ہے، کیس کا ٹرائل چلنے سے پہلے اِس نکتے پر فیصلہ ہونا لازم ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
