ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2230 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 92 ہزار 644 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2600 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 24 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2230 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 92 ہزار 644 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں 03 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1975 ڈالر کا ہوگیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















