انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کو الوداع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کے مطابق انگلش بولر نے ایشز سیریز کے آخری میچ کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہ یہ میچ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہو گا۔
واضح رہے کہ ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ اوول میں جاری ہے انگلش بولر اسٹیورٹ براڈ نے اوول ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے بعد اپنے فیصلے سے میڈیا کو آگاہ کیا۔
اوول ٹیسٹ اسٹیورٹ براڈ کے ٹیسٹ کیرئیر کا 167 ٹیسٹ میچ ہے، انہوں نے اپنے کیریئر میں اب تک 602 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
انگلش بولر اسٹیورٹ براڈ نے انگلینڈ کی جانب سے 121 ون ڈے میچز کھیلے جن میں انہوں نے 178 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اسٹیورٹ براڈ نے عالمی کرکٹ کے مختصر فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی میں 56 میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور 65 وکٹیں حاصل کی۔
انگلینڈ کے لیے اسٹیورٹ براڈ نے ٹیسٹ میچ میں 169 رنز کی سب سے بڑی اننگ کھیلی ہے۔
فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پانچویں بولر ہیں جو سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں


















