سول جج کےگھرملازمہ پرتشدد کیخلاف سوموٹوایکشن لینے کے لیےسپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کےانسانی حقوق سیل میں یہ درخواست مدثر چویدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کےتحت ہرشہری کی عزت اور اس کی جان کا تحفظ حاصل ہے۔سول جج کےگھر ملازمہ پر تشدد انسانی وقار اور احترام کےاصولوں کےمنافی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سول جج کی اہلیہ کے وحشیانہ تشدد سے معصوم بچی موت کےدہانے پر ہے۔ افسوس ناک واقعہ کےاصل حقائق کو سامنے لانے کےلئے ازخود نوٹس لیاجائے۔
مدثر چویدری ایڈووکیٹ نے درخواست میں استدعا کی ہےکہ عدالت ذمہ دارکےخلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دے۔ معاملہ دبانے پرسول جج کےخلاف محکمانہ کارروائی کابھی حکم دیاجائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
