Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر انکوائری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفرانکوائری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایف آئی اے کی سائفر انکوائری کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے سربراہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نامعلوم حلقوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور اعظم خان 28 ستمبر 2022 کی مبینہ آڈیو جاری کی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ مبینہ آڈیو اس وقت کی ہے جب چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے وزیراعظم تھے، آڈیو لیکس سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ آڈیو لیکس کا معاملہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے، سپریم کورٹ میں زیرالتواء معاملے پر فوجداری کارروائی کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ایف آئی اے کو ایسی کوئی انکوائری کرنے کا اختیار نہیں ہے، استدعا ہے کہ انکوائری اور جاری شدہ نوٹس غیر قانونی ہیں، کالعدم قراردیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version