Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالیہ بھٹ کی کرن اور اداکار رنویر سنگھ کے ہمراہ تصویر وائرل

بالی وڈ اداکارہ عالی بھٹ نے اپنی نئی فلم کے ہیرو رنویر سنگھ کے ہمراہ تصویر شئیر کر دی۔

اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے پوست کی جانے والی تصویر میں ان کے ساتھ کرن جوہر کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مسکراتی ہوئے چہروں کے ساتھ پوسٹ کی جانے والی  تصویر کی کیپشن بھی اداکارہ نے دلچسپ دی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

انسٹاگرام پر پ]وسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ عالیہ  نے لکھا کہ لو ہے تو سب ہے۔

کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”راکی اور رانی کی پریم کہانی“ کی ایک خصوصی سکریننگ منگل کو ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں بالی وڈ کے نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

فلم کے پریمیئر کی اس تقریب میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ پر مشتمل مرکزی کاسٹ کے علاوہ عالیہ بھٹ کے شوہر رنبیر کپور، وکی کوشل اور کترینہ کیف، سارہ علی خان اور انکے بھائی ابراہیم علی خان بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں عالیہ بھٹ نے ایک بنگالی لڑکی اور رنویر نے پنجابی لڑکے کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر قابل ذکر اداکاروں میں جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version