Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نکاح خواں کی انوکھی دعا پر دلہا بھی ہنس پڑا 

نکاح کی تقریب کے دوران مولانا نے نئے جوڑے کے مستقل کے لیے ایسی دعا کروائی جس سے دلہا سمیت وہاں موجود تمام لوگوں کی ہنسی نکل پڑی۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نکاح خواں نوبیہاتے جوڑے کے مستقل کے لیے دعا کرواتے ہیں لیکن وہ دیگر مولوی کی طرح سنجیدہ دعا کروانے کے بجائے مزاح کے انداز میں دعا کرواتے ہیں جس سے وہاں موجود تمام لوگوں کی ہنسی نکل جاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نکاح خواں دعا کراتے ہوئے کہتے ہیں کہ تقریب کے وہ بزرگ جو دوسری شادی کے خواہشمند ہیں اللہ تعالیٰ ان کی دوسری شادی کرائے اور ایسے کرائے کہ پہلی بیوی کو پتہ نہ چلے جب کہ کنواروں غم کے ماروں کو بھی بیوی عطا فرما، سب کو پہلی بیوی کی آفت سے بچا۔

اس پر مزاح دعا پر نہ صرف اسٹیج پر بیٹھے دولہا کی ہنسی چھوٹ گئی بلکہ تقریب میں موجود باراتیوں کے قہقہے بھی نکل پڑے تاہم خواتین کا اس پر کیا ردعمل رہا وہ ویڈیو میں نظر نہیں آیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں