Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار سمیع خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش، پہلی جھلک بھی شیئر کردی

نامور اداکار سمیع خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی۔

پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں نمایاں کام کرنے والے اداکار سمیع خان نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر دی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’’ماشااللہ، الحمداللہ، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ اللہ نے مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کی تصویر شیئر کی اور  پیدائش کی تاریخ بھی لکھی اور ساتھ ہی بیٹے کا نام شاہ میر خان رکھنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی اپیل کی۔

خیال رہے کہ اداکار سمیع خان نے فلم ’سلاخوں‘ سے انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا جس میں ان کی کارکردگی کو بے حد سراہا گیا تھا جب کہ وہ فلم ’رانگ نمبر ٹو‘، ؔکاف کنگا‘، ’لفنگے‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی وی پر ان کے کامیاب پروجیکٹس میں ’بشر مومن‘، ’دھانی‘، ’عشق ذہے نصیب‘، ’ایسی ہے تنہائی‘، ’تقدیر‘، اور ’خود غرض‘ شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version