ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
عام انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کرائی جائے یا نہیں، الیکشن کمیشن کے ارکان نے مشاورت کی۔
اجلاس کے دوران نئی مردم شماری میں عام انتخابات میں کتنی تاخیر ہوگی، قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو بریفنگ بھی دی۔
الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کے بعد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو سزا سے متعلق فیصلے پر بریفنگ دی۔
ای سی پی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سزا یافتہ شخص پارٹی صدارت پر نہیں رہ سکتا، الیکشن کمیشن آج چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
