Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انگلینڈ، ورلڈ ٹرائیتھلون چیمپئین شپ سے قبل درجنوں تیراک بیمار پڑ گئے

برطانیہ میں ہونے والے ورلڈ ٹرائیتھلون چیمپئن شپ سیریز کے دوران 57 تیراک بیمار پڑ گئے۔

ورلڈ ٹرائیتھلون چیمپیئن شپ سیریز کے منتظمین نے محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا کہ کہ سمندر میں ای کولی نامی بیکٹیریا کی وجہ سے 57 تیراک اسہال اور قے کا شکار ہو گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے شمال مشرقی انگلینڈ کے شہر سنڈرلینڈ میں ہونے والے ان مقابلوں میں تقریبا دو ہزار افراد نے حصہ لیا جس میں شہر کے روکر ساحل پر تیراکی بھی شامل تھی۔

برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے رواں ہفتے کے آخر میں کہا تھا کہ وہ وبا پھیلنے کی ممکنہ وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے اور متاثرہ افراد سے ایک سوالنامہ مکمل کرنے اور ٹیسٹ کے لیے نمونہ فراہم کرنے کے لیے کہا جائے گا۔

مقابلے سے چند روز قبل جولائی کے اواخر میں روکر میں ماحولیاتی ایجنسی کی جانب سے کیے گئے معمول کے ٹیسٹ میں پانی میں ای کولی بیکٹیریا کی اعلی سطح پائی گئی تھی۔

تاہم برطانیہ کے ٹرائیتھلونز کی گورننگ باڈی برٹش ٹرائیتھلون کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ مقابلے کے لیے استعمال ہونے والے پانی کی باڈی سے باہر لیے گئے تھے اور اس کے نتائج اختتام ہفتہ کے ایونٹس کے بعد شائع کیے گئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version