Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 10 سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے

قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں 10 سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے۔ 

لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابراعظم نے ایک اور سنچری اسکور کردی اور یوں وہ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 10 سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

لنگا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکر کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے گال ٹائٹنز کیخلاف سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پہلی وکٹ پر نسانکا کے ساتھ 111 رنز کی شراکت بھی بنائی۔ بابر اعظم نے 59 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔ بابراعظم کی اننگز میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں 10 سنچریاں بنانے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ پہلے نمبر پر کرس گیل ہیں جنہوں نے 22 سنچریاں کر رکھی ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریلین بلے باز مائیکل کلنگر، آسٹریلیا کے ہی ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ اور بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 8،8 سنچریاں بناچکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version